چھوٹی سوچ کے مالک نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہے ہیں،رانا ثناء اللہ

     چھوٹی سوچ کے مالک نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہے ہیں،رانا ثناء اللہ

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو اندیشہ ہے کہ کہیں نوازشریف واپس نہ آجائے، حکومت نواز شریف کے بارے میں بحث چھیڑکر مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے خود نوازشریف کو باہر بھیجا، جس کیس میں نوازشریف کو سزا ہوئی، اس میں وہ بری ہونے والے ہیں، سزاسنانے والاجج بھی مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پہلی ترجیح علاج ہے، کورونا کی وجہ سے نوازشریف کا علاج تاخیرکا شکار ہوا، اکتوبر تک علاج کے معاملات حل ہوں گے تو اس کے بعد وطن واپسی ہوگی، بیماری کی نوعیت ایسی ہے کہ تھوڑی سی بھی بے احتیاطی مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی سوچ کے مالک لوگ نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہے ہیں، ہر کسی کو سازش کرکے سزا نہیں دلائی جاتی، نوازشریف کا بطور قیدی دوسرے قیدی سے موازنہ نہیں کرایا جاسکتا، حکمرانوں کے جھوٹ اور سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں، مسلم لیگ ن کا کوئی نقصان نہیں ہورہا۔

رانا ثناء اللہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -