وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

   وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات،باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عمرہ کے زائرین کو اجازت دینے پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ تعلقات کی صورتحال اور باہمی امور کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے سعودی سفیر سے عمرہ کی ادائیگی کے زائرین کیلئے پروازوں کی بحالی سے متعلق گفتگو کی  سعودی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو آگاہ کیا کہ کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں کھل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم عوامی اور حکومتی روابط ہیں، ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی سفیر 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -