کوہاٹ‘ گیس لیکیج دھماکے سے 9 افراد زخمی
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے نواحی علاقے جٹہ اسماعیل خیل میں واقع جپسم فیکٹری میں گیس لیکیج سے دھماکہ کے باعث 9 افراد زخمی ہو گئے جٹہ اسماعیل میں جپسم کی فیکٹری میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی اور زور دار دھماکہ ہو گیا ریسکیو 1122کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے اہلکاروں نے فائروہیکل اور ایمبولینسز کے ساتھ موقع پر روانہ کر دیا حادثے میں 9افرادجھلس کر شدید زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل ڈیرھ گھنٹہ آپریشن کر کے آگ پر قابو پایا جبکہ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوھاٹ منتقل کیا آپریشن میں ریسکیو 1122 کرک اور ریسکیو 1122 کوھاٹ کے اہلکاروں نے حصہ لیا پولیس رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں دھماکے سے رہائشی کمرے منہدم ہو گئے جس کے تلے آ کر نو مزدور عامر اقبال ولد ریحان گل‘ احمد علی ولد زر جانی‘ عمر شاہ ولد زمان شاہ‘ نجیب اللہ ولد اکرام شاہ‘ شہاب ولد ارشد اللہ‘ ثنائاللہ ولد مولا داد خان‘ محمد یاسین ولد طارق‘ ابرار ولد سخی خان اور افتخار کان ولد سردار علی خان بری طرح جھلس گئے اور انہیں برن سنٹر پشاور منتقل کر دیا گیا۔