چیئر مین سینیٹ سے قطری سفیر کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: صادق سنجرانی 

    چیئر مین سینیٹ سے قطری سفیر کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ...

  

  اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا  ملاقات میں اہم امور، کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال، علاقائی و عالمی صورتحال، ادارہ جاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ کرونا وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے،وبا کے خلاف عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ حکومت وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ عالمی وعلاقائی سطح پر پارلیمانوں پر موجودہ صورتحال میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ عالمی معیشتوں پر وبا کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے،معاشی سرگرمیاں بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ملاقات میں پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے باہمی معاونت پر زور دیا گیا چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ توانائی، انفراسٹرکچر، کان کنی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے معاشی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ 

صادق سنجرانی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -