اوکاڑہ، ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ، 2ڈاکو ہلاک، 4فرار
اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ہیڈ سلیمانکی روڈ پر ڈاکو وں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو ہلاک 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مارے جانے والے ڈاکو نواحی قصبہ حویلی لکھا کے میزان بینک میں ہونے والی ڈکیٹی میں ملوث تھے پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیں پولیس کے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی ہیڈ سلیمانکی روڈ پارک کے قریب چھ نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے ہیں پولیس اطلاع ملتے ہی جاے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکو ؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس نے جوابی فائرنگ کی بیس منٹ کے مقابلے کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر مارے گئے جبکہ ان کے چار ساتھی ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کی آواز بند ہونے پر پولیس نے مارے جانے والے دو نوں ڈاکو وں کی لاشیں قبضہ میں لے لیں اور موقع سے اسلحہ برآمد کر لیانعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا مارے جانے والے ڈاکو وں کی شناخت عرفان اور صداقت ساکنان پاکپتن کے ناموں سے ہوئی پولیس تھانہ حویلی لکھا نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 324 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے بتایا کہ فرار ہونے والے چار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل میزان بینک میں ہونے والی ڈکیتی کے دوران ڈاکووں نے لاکھوں روپے کی نقدی رقم لوٹنے کے علاوہ سکورٹی گارڈ اور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا
2ڈاکو ہلاک