قومی بچت کی مختلف اسکیموں  کے شرح منافع میں اضافہ

    قومی بچت کی مختلف اسکیموں  کے شرح منافع میں اضافہ

  

کراچی(این این آئی)حکومت نے سینٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس)کی مختلف بچت اسکیموں اور سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کردیاہے۔اس ضمن میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز سے جاری کردہ اعلامیئے میں کہا گیاہے کہ نیشنل سیونگز اسکیمز کے نظر ثانی شدہ شرح منافع کا اطلاق 28 اگست سے ہوا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکٹس پر اوسط شرح منافع 6.87 فیصد سے بڑھا کر 7.77 فیصد، ڈیفنس سیونگس سرٹیفکٹس پر شرح منافع 8.44 سے بڑھا کر 8.49 فیصد اور ریگولر انکم سیونگ سرٹیفکٹس پر شرح منافع 7.8 سے بڑھاکر 8.04 فیصد کردی گئی۔تاہم بہبود، پینشن اور شہدا ویلفیئر سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح 10.32 فیصد پر برقرار رہے گی۔علاوہ ازیں مختصر مدت کے سرٹیفکٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا۔اس میں 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.12 سے بڑھا کر 6.60 فیصد, چھ ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.14 سے بڑھا کر 6.80 فیصد اور 12ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع پر 6.2 فیصد سے بڑھا کر 6.8 فیصد کردی گئی۔ 

قومی بچت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -