مردان میں بھی یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر 

مردان میں بھی یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر 

  

مردان(بیورورپورٹ) ملک کے د یگر حصوں کی طرح مردان میں بھی یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا پولیس کی جانب سے فل پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے جس کی نگرانی ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کر رہے تھے، محرم الحرام کے دوران 950سے زائدپولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے ماتمی جلوس کے راستوں سبیلیں لگائی گئی تھیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمی عذارادروں کو طبی امداد فراہم کی ماتمی جلوس اپنی روایتی راستوں سے گزر کر بخیر و عافیت واپس امام بارگاہ غفوریہ حیدریہ بکٹ گنج پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوگیاجلوس کی نگرانی ڈرون کیمروں سے کی گئی اس سے قبل محرم الحرام کیلئے سپیشل مانیٹرنگ ٹیم ایس ایس پی عباس مجید مروت نے ڈی آئی جی مردان شیر اکبر اور ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیرکے ہمراہ امام بارگاہ کادورہ کیا اورجلوس کے راستوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -