ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر،ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شرینگل محمد ثاقب خان کا علاقہ چم کا دورہ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر،ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شرینگل محمد ثاقب خان کا علاقہ چم کا ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر بالاشہاب حامِد یوسفزئی کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شرینگل محمد ثاقب خان نے علاقہ چم کا دورہ کیا جہاں پرسڑک کے کنارے ایک شہری نے تجاوزات شروع کئے تھے جس کی وجہ سے مین سڑک متاثر ہوئی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ شہری کو کام بند کرنے کی ہدایت کی اور محکمہ ''PKHA'' کے انجینئر کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ شخص کے خلاف رپورٹ پیش کرے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے تمام سڑکوں کے کنارے تعمیراتی کام کرنے غیر قانونی تعمیراتی میٹرئل ڈالنے اور سڑک کو نقصان پہنچانے کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردی ھے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسی طرح محمد ثاقب خان نے یونین کونسل سائنی میں (سی۔ڈی۔ایل۔ڈی) کے تعاون سے جاری سڑک کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا جہاں پرمقامی لوگوں نے سڑک سے متعلق شکایات پیش کئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار سے ریکارڈ کی فراہمی اور رپورٹ کو حتمی شکل دینے تک کام روکنے کی ہدایت کی۔جبکہ ایک اور کارروائی میں محمد ثاقب خان نے باڈا لیویز فورس چیک پوسٹ سب ڈویژن شرینگل میں ناکہ بندی کے دوران ڈائنہ گاڑی میں لوڈ شُدہ دیودار کے تیار دروازے اور کھڑکیاں تحویل میں لیکر اپنے دفتر منتقل کردیے جسے بعد میں مزید کارروائی کیلئے محکمہ فارسٹ کے حوالے کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -