فضل حکیم خان یوسفزئی سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) کے وفد کی ملاقات

  فضل حکیم خان یوسفزئی سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) کے وفد کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) سوات کے صدر علی رحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی علی رحمان نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو کلرک برادری کو درپیش مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے یقین دہانی کرائی کہ کلرکس برادری کے تمام جائز مطالبات کے حل کیلئے بھر پور کوشش کرونگا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سرکاری مشینری میں کلرک برادری کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے موجودہ حکومت کلرکس برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ہمارے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں کلرکس برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہر ادارہ اپنے فرائض کی ادائیگی سے متعلق عوام کے سامنے جوابدہ ہے حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین ڈیڈیک سوات ہمیشہ سرکاری ملازمین کے گھمبیر مسائل پر توجہ دیا ہے اور کلرک برادری اور دیگر ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی حل کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے عوام کو خوشخبریاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ضلع سوات کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں پہلی مرتبہ عوام کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شروع ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل ہو رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -