پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں   کمی کی جائے، راولپنڈی چیمبر

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں   کمی کی جائے، راولپنڈی چیمبر

  

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔روزمرہ کی کھانے پینے کی اشیا اور کاروباری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔  عام آدمی اور تاجر طبقہ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے۔ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ روکنے کے لیے ضروری ہے کہ قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا ااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں معاشی سرگرمیاں پہلے ہی کرونا لاک ڈاون کے باعث کم ہیں۔ 

۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث آمدن کم ہو چکی ہے۔  انہوں نے کہا کہ انتظامی اور پالیسی سازی میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ٹرانسپورٹیشن لاگت کم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات میں کمی لائی جائے۔ 

مزید :

کامرس -