لاہور چیمبر کے انتخابات نزدیک آتے ہی گہما گہمی شروع 

Sep 01, 2020


لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات نزدیک آتے ہی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے۔اسی سلسلے میں لاہور بزنس مین فرنٹ کا لاہور چیمبر کے انتخابات کی مناسبت سے مشا ورتی اجلاس تنظیم کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس کا مقصد نامزد عہدیداروں سے تاجر برادری کی ملاقات کرانا تھا۔جلاس سے چئیرمین لاہور بزنس مین فرنٹ چوہدری امجد، راجہ حسن، سید عظمت علی شاہ، میاں جاوید علی، ساجد میر، خاور کاشانی، علی رضا، اعجاز چوہدری،  عثمان غنی، عثمان تارڑر، انعام الحق سلیم،حا فظ ظہیر، لالہ یاسر و دیگر نے شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ لاہور چیمبر کی بہتری اور ترقی کے لئے سر توڑ محنت کر یں گے اور لاہور چیمبر میں سے ما فیا کو نکا ل با ہر کریں گے۔بزمین فرنٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ انتخابات میں حق و باطل الگ الگ ہوجائیں گے لاہور چیمبر کی بہتری اور ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

مزیدخبریں