ایس او ایس وی کا  پرائس اؤے ڈاٹ پی کی معاونت کا اعلان 

ایس او ایس وی کا  پرائس اؤے ڈاٹ پی کی معاونت کا اعلان 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان کے صف اول کے ای کامرس پلیٹ فارم پرائس اوئے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk) نے امریکی وینچر کیپٹل فنڈ ایس او ایس وی (SOSV) کی قیادت میں جاری پری سریز اے راؤنڈ میں فنڈنگ کی رقم بڑھنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ سال کمپنی نے فاطمہ وینچرز کی قیادت میں اسکے سیڈ فاؤنڈنگ راؤنڈ کا اعلان کیا تھا۔ ایس او ایس وی (SOSV) کے جنرل پارٹنر، موبائل اونلی ایکسی لیٹر (ایم او ایکس) کے منیجنگ ڈائریکٹر ویلیم باؤ بین نے کہا، "پاکستانی صارفین عالمی معیار کی آن لائن خریداری کیلئے تیار ہیں اور پرائس اؤے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk)  نے اپنی بہترین قیمتوں اور بلاتعطل فراہمی سے مارکیٹ میں اپنا قائدانہ کردار تسلیم کرایا ہے۔ ہم عدنان اور عدیل کے مشکور ہیں جو پاکستانی معیشت کے مستقبل کا منظرنامہ ڈھالنے کے لئے کام کررہے ہیں۔" چین کے جے ڈی ڈاٹ کام سے ملتے جلتے کاروباری ماڈل کے ساتھ پرائس اؤے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk) اکیس کروڑ صارفین کو مستند اور کم قیمت کی حامل اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرکے انکی ضروریات پوری کررہا ہے۔ کمپنی نے اگست 2020 تک گزشتہ مہینہ کے مقابلے میں 38 فیصد ترقی کی ہے اور اسکے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پرائس اؤے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk) کے قیام میں تجربہ کار انٹری پرینیور عدنان شفیع اور عدیل شفیع شریک ہیں جو پہلے دو ٹیکنالوجی اسٹارٹ پس کا بھی آغاز کرچکے ہیں۔پرائس اؤے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk) کے شریک بانی اور سی ای او عدنان شفیع نے کہا، "پاکستان میں آن لائن خریداری میں ایک بڑا درپیش چیلنج جعلی مصنوعات ہیں۔ ہم آن لائن خریداری کے عمل میں اعتماد اور شفافیت لا رہے ہیں جس کے نتیجے میں 21 کروڑ پاکستانی صارفین کو کم قیمت پر مسلسل مستند اشیاء خریدنے میں مدد ملے گی۔ ہماری توجہ صارفین کے اطمینان پر مرکوز ہے۔

 جس کی بدولت پرائس اؤے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk) ملک میں صف اول کا ای کامرس پلیٹ فارم بن گیا ہے اور ہم ایس او ایس وی کے تعاون سے مزید آگے بڑھنے کی امید رکھتے ہیں۔" کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اپنی مارکیٹ بڑھانے کے لئے ان فنڈز کو استعمال کرے گی اور اس مشکل گھڑی میں پاکستانی صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کے لئے کام جاری رکھے گی۔ کرونا وائرس کے دوران پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ میں نمایاں ترقی سامنے آئی۔ ملک میں 17 کروڑ موبائل فون صارفین ہیں جن میں سے 8 کروڑ 10 لاکھ صارفین انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔ دنیا میں موبائل صارفین کی سب سے زیادہ تعداد کی فہرست میں یہ نواں نمبر ہے۔ پچ بک اور پی ڈبلیو سی کی جانب سے سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں دنیا کے سب سے فعال سرمایہ کار کا اعزاز رکھنے والے ایس او ایس وی (SOSV)ان سرمایہ کاروں میں شامل ہیں جس نے معاشی حالات میں خرابی کے باوجود سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ لائے ہیں۔

مزید :

کامرس -