نہروں کے کٹاؤ روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، محسن خان

 نہروں کے کٹاؤ روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، محسن خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری  نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے تمام افسران اور عملہ بمعہ مشینری اور ضروری ساز و سامان اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے  انہوں نے کہا محکمہ آبپاشی کا عملہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نہروں کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقے میں سیلاب کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائے گی۔محسن خان لغاری نے بتایا کہ نالہ ڈیک نالہ جلانا اور نالہ بین کے حفاظتی پشتوں پر تمام مشینری پہنچا دی گئی ہے اور عملہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان نالوں کے پشتوں کو محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کی صفائی کو بھی یقینی بنا رہا ہے  تاکہ سیوریج میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔محکمہ آبپاشی  کے ذرائع کے مطابق متوقع سیلاب سے پہلے محکمے نے تمام ضروری اقدامات اٹھا لیے تھے۔

مزید :

کامرس -