یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے بینکنگ ایوارڈ جیت لیا

یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے بینکنگ ایوارڈ جیت لیا

  

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)سال رواں کا ”مائیکروفنانس سنڈیکیشن ڈیل آف دی ایئر۔ پاکستان“ کیلئے ABF کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ ایوارڈ یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے جیت لیا۔ABF کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ ایوارڈ سنڈیکیٹ ٹرم لون یومائیکروفنانس بینک لمیٹڈ اور الائیڈ بینک کے درمیان دسمبر 2018 میں طے پایا جس کا مقصد کاروبار اور لون کی افزائش اور وسعت تھا۔ سنڈیکیٹ کی صورت میں متعدد پارٹنرز بینکوں سے حاصل شدہ یہ رقم  پاکستان کے شعبہ مائیکروفنانس میں پہلی اور سب سے بڑی ٹرانزکشن تھی۔ گزشتہ 20 سال میں پاکستان میں 259Mn/- امریکی ڈالر جیسی بڑی واحد ٹرانزکشن ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان، الائیڈ بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح  لمیٹڈ، ایم سی بی اور عسکری بینک کل چھ بینک شامل ہیں۔ اس سے یومائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ سنڈیکیٹ ٹرم لون سے بینک کی لون پورٹ فولیو میں نمایاں افزائش ہوگی۔ اس وقت ملک میں یومائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کی 200 سے زیادہ برانچز کسٹمرز کو آسانیاں فراہم کررہی ہیں۔ اب بینک کے کسٹمر کی تعداد 314,000 ہے جو دن بدن بڑھ رہی ہے۔ بینک کے صدر اور سی ای او کبیر نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف عوام کو آسان شرائط پر لون دینا اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ اس ایوارڈ کا اہتمام ایشین بینکنگ اینڈ فنانس میگزین کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -