چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 25 آفس کوآرڈینٹرز کو ترقی دے دی

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 25 آفس کوآرڈینٹرز کو ترقی دے دی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد 25 آفس کوآرڈینٹرز کو سینئرآفس کوآرڈینٹرز کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے،ایڈیشنل رجسٹرار ہیومن ریسورس میاں اشفاق کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 25 آفس کوآرڈینٹرز کوگریڈ 14 سے سینئرآفس کوآرڈینٹرز گریڈ 16 کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے جن سینئرآفس کوآرڈینٹرز کے گریڈ16میں ترقی دی گئی ہے ان میں محمد سیف اللہ، سید محسن حسین، محمد عثمان زاہد، جاوید رشید، محمد آصف، فیصل بھٹی، اویس باجوہ، عامر حمید، حفیظ الرحمان، محمد محسن عباس اور صفدر بشیر وغیرہ شامل ہیں۔

آفس کوآرڈینٹرز 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -