حکومت بچوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرے‘ نعیم اقبال نعیم‘ سیمن سلامت‘ متاثرہ لڑکے سے نشتر میں ملاقات‘ تعاون کی یقین دہانی 

حکومت بچوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرے‘ نعیم اقبال نعیم‘ سیمن سلامت‘ ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے بیٹ میر ہزار جتوئی مظفر گڑھ کے 14  سالہ بچہ زین العابدین سے مبینہ بدفعلی اور فائر مارنے کے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ہوس کی خاطر معصوم بچوں کو درندگی کاشکار بنانے والوں کے لیے میرا مطالبہ ہے کہ حکومت ایسے ملزمان کو نشان عبرت بنائے  پہلے بھی کہہ چکا ہوں کے ہمارے قانون میں سقم ہے ایسے دوچار لوگوں کو جب تک عبرت ناک سزا نہی دی جاتی ہمارے معاشرے سے یہ جرم اور ظلم ختم نہی ہوگا۔نعیم اقبال نعیم نے مطالبہ کیا کہ ملزمان عمر کورائی، امین عرف مینا، شفتر کورائی کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ملتان (سٹی رپورٹر)راوادء تحریک پاکستان کے چیہئر مین سیمسن سلامت نے کہاہے کہ جتوئی میں معصوم بچے سے ہونے والی بدفعلی  اور اس کے بعد   فائرنگ کرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پولیس ا نتظامیہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائے رواداری تحریک زیادتی کا شکار بچے کو انصا ف دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں بدفعلی کا شکار بچے سے ملاقات اور عیادت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیمسن سلامت نے کہاہے کہ بچوں کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے اہل اقتدار بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے رواداری تحریک زیادتی کے شکار بچوں کو تحفظ دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تعاون 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -