شیخ زید ہسپتال:846ایڈہاک ملازمین کو ایڈجسٹ کرنیکا فیصلہ 

  شیخ زید ہسپتال:846ایڈہاک ملازمین کو ایڈجسٹ کرنیکا فیصلہ 

  

رحیم یارخان( بیورو رپورٹ) شیخ زید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرآغا توحید نے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کے ڈیلی وایڈہاک ملازمین کو نکالا نہیں جائیگا، وزیراعلی پنجاب اور سیکریٹری ہیلتھ نے ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رپورٹ طلب کر لی ہے ماہر امراض قلب ڈاکٹر قاضی عبدالصمد کی طرف سے رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوے ایم ایس نے کہا کہ ہسپتال(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 میں 1600ملازمین کی خالی سیٹیں موجود ہیں جبکہ ڈیلی اور ایڈہاک ملازمین کی تعداد846 ہے ان ملازمین کو ایڈجسٹ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ شیخ زید فیز ٹو کے منصوبے پر کام ہورہا ہے ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنانے اور مریضوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی اور نی مشینری پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے شعبہ امراض قلب کے سینئر ڈاکٹر قاضی عبدالصمد نے کہا، صحافت ایک معزز پیشہ ہے اوریہ ریاست کا چوتھا بڑا سکون ہے ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیے میڈیا کا بڑا کردار ہے،تمام صحافتی ادارے اپنا بھرپورکردار ادا کررہے ہیں،ہمارا لوکل میڈیا اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کررہا ہے،انہوں نے کہاکہ امراض قلب میں اضافہ کے پیش نظررحیم یارخان میں پہلا نجی ہسپتال قائم کیا جارہا ہے جدید سہولیات سے آراستہ اس ہسپتال میں ہارٹ سرجری سمیت تمام سہولیات میسر ہوں گی جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ہسپتال ہوگا انہوں نے اس ہسپتال میں صحافیوں اوران کے اہل خانہ کے مفت علاج کا اعلان کیا،ماہرامراض چشم و OSPکے ضلعی چیف کوآرڈینیٹرڈاکٹر حافظ محمد عثمان اختر نے بھی خطاب کیا۔ صدر یونین عمران مقصود جنرل سیکریٹری میاں سجاد اسلم نے اظہار خیال کیا اور صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر یونین کے ڈیلیگیٹ ممبران و صدر پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس جاوید اقبال،سینئرنائب صدر چوہدری نعیم بشیر، فنانس سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا، سیکرٹری انفارمیشن محمد صادق ضیاء، وسیم چوہدری موجود تھے۔

ڈیلی ایڈہاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -