شوہر پر تیزاب پھینکنے کا الزام  خاتون سمیت 4افراد کیخلاف مقدم

  شوہر پر تیزاب پھینکنے کا الزام  خاتون سمیت 4افراد کیخلاف مقدم

  

ہ 

ملتان (وقا ئع نگار)  پولیس نے شوہر پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے تفصیل کے مطابق بی زیڈ پولیس کو حسیب احمد (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

نے بتایا کہ گزشتہ سے پیوستہ رات گئے میری ہمشیرہ عروا کی چیخ و پکار سن کر نیچے آیا جہاں میری والدہ اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھی جہنوں نے میرے والد کو رسیوں سے باندھ ہواتھا اور ہمیں چپ کرانے کے لئے پسٹل تان لیئے،میری والدہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے میرے باندھے ہوئے والد طارق عزیز کے چہرے پر اورنازک اعضا  پرتیزاب سے بھری ہوئی دوبوتلیں انڈیل دیں وجہ عناد کے میرے والد نے کرن بی بی سے دوسری شادی کی اسی رنج کی بناپر ملزمہ میری والدہ صغری بی بی نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ والد کو جان سے مارنے کی نیت سے تیزاب انڈیلا جو میرے چچا عمران کو آتا دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں والدہ صغری بی بی سمیت تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مقدمہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -