ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  

ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زید کے علاقے احمد آباد محمد حمزہ سے دومسلح ڈاکو نے روک کر نقدی7ہزار سمیت دوموبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے ولایت آباد مرزا حیدر علی سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی، موبائل اور گھڑی مالیت2لاکھ 58ہزار لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے سبزی منڈی سجاد حسین سے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 دو افراد نے نقدی30ہزار چھین لی مزاحمت کرنے پر دوفائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے قصبہ مڑل عبدالعزیز کے گھر سے تین بکرے مالیت80ہزار چوری ہوگئے۔

ڈکیتی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -