یوم عاشور‘ شاہ محمود قریشی کا ڈپٹی کمشنر آفس  میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ‘  ایڈیشنل سیکرٹری ساوتھ پنجاب زاہد اختر  زمان‘ انعام غنی‘ کمشنر‘ ارکان اسمبلی بھی  متحرک‘ مختلف جلوس روٹس کا معائنہ‘ امن  وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

      یوم عاشور‘ شاہ محمود قریشی کا ڈپٹی کمشنر آفس  میں قائم مرکزی کنٹرول روم ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)یوم عاشور کے موقع پر ضلع ملتان کی سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران امن و امان برقرار رکھنے میں سرگرم رہے اور بہترین انتظامات کی وجہ سے 10 محرم(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 الحرام کا دن انتہائی پرامن رہا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی،کمشنر ملتان ڈویڑن شان الحق،آر پی او وسیم احمد خان،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ نہ مخدوم زین قریشی،ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ،معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری،ممبر صوبائی اسمبلی سلیم اختر لابر اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین قاری محمد حنیف جالندھری،شفقت حسنین بھٹہ،سید علی رضا گردیزی، فاروق خان سعیدی،مفتی عثمان پسروری،پی ٹی آئی رہنما خالد جاوید وڑائچ، مولانا خالد محمود ندیم،ایوب مغل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے عاشورہ کے موقع پر ملتان میں ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا،کمشنر شان الحق،آر پی او وسیم خان،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محمد حسن رضا خان بھی ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اور اے آئی جی نے کچہری چوک،واٹر ورکس روڈ اور گھنٹہ گھر چوک کا وزٹ کیا اور انہوں نے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا،قلعہ پہ قائم 15 پکار سنٹر کا وزٹ کیا اور موصولہ کالز پر پولیس ایکشن بارے دریافت کیا۔اے سی ایس اور اے آئی جی نے ڈی سی آفس میں قائم سنٹرل کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں حالات انتہائی پرامن ہیں،کارپوریشن،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کی طرف سے مربوط انتظامات کئے گئے،جلوسوں کے روٹس پر ڈس انفکشن سپرے کیا گیا،جلوسوں کی انتظامیہ حکومت کے انتظامات سے مطمئن رہی۔سی پی او محمد حسن رضا نے بتایا کہ ضلع میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،روٹ میں آنے والی بلڈنگ کی روف ٹاپ پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محمد حسن رضا خان نے حرم گیٹ کا وزٹ کیا اور 5 گھنٹے تک حرم گیٹ چوک پر موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے حرم گیٹ آنے والے لگ بھگ 20 جلوسوں کے انتظامات او رسیکیورٹی کو خود مانیٹر کیا۔عامر خٹک اور محمد حسن رضا خان نے شاہ شمس کا دورہ بھی کیا اور مجلس کے اختتام تک موقع پر موجود رہے۔ضلعی انتظامیہ کے تمام آفیسران مختلف روٹس پر موجود رہے۔ سول ڈیفنس فورس کے 700 اہلکار پولیس کے ہمراہ شانہ بشانہ ڈیوٹی پر مامور رہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ ملتان کا امن ہمیشہ مثالی رہا ہے اور آج 10محرم الحرام کا دن بھی اتحاد بین المسلمین کی علامت ہو گا اس فضا کو قائم کرنے میں الحاج شفقت حسنین بھٹہ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے   انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں ہر گھر سے امن اور بھائی چارے کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ 

دورہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -