صوبائی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ ندیم قریشی 

  صوبائی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ ندیم قریشی 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

نے ایک اور وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے 10 محکموں کے بااختیار سیکرٹریز کی تقرری کر دی گئی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی پہلے ہی تقرری کردی گئی تھی جبکہ 16 محکمے جنوبی پنجاب میں مکمل طور پر فعال کیے جارہے ہیں جنوبی پنجاب نے تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ دیا اسکا حق لوٹا رہے ہیں سابقہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی عوام کے حقوق کا استحصال کیا لیکن تحریک انصاف نے عوام سے کیئے گئے وعدے کے مطابق اور اپنے منشور پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب فعال کرکے خطے کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کردیا ہے اب جنوبی پنجاب کی عوام گھر کی دہلیز پر اپنے کام کرواسکیں گے صوبائی حکومت یکساں طور پر صوبے کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

ندیم قریشی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -