یوم عاشور تاریخ اسلام کا  المناک دن‘ سید ذیشان اختر 

        یوم عاشور تاریخ اسلام کا  المناک دن‘ سید ذیشان اختر 

  

بہاول پور(نامہ نگار‘ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ تاریخ اسلام کا المناک دن ہے۔یزید نے اپنی ناجائز (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

حکمرانی کی بقا کے لیے ظلم وجور،وحشت وبربریت کی انتہا کردی۔امام حسینؓ اپنے خاندان کے ساتھ حق کے تحفظ کے لیے شہادتوں کے بلند مقام پر فائز ہوئے اورقیامت تک کے لیے سربلند ہوگئے جبکہ ذلت و رسوائی یزید کے لیے دائمی مقد ر بن گئی۔شہیدان کربلا بظاہر قتل ہوگئے،ہماری نظروں میں وہ شہید ہوگئے لیکن عالم غیب میں وہ اعلیٰ زندگی سے سرفراز ہوگئے اور سراسر ایک حیات جاوداں پاگئے۔پوری امت اس غم اورصدمہ کو اپنا غم اور صدمہ قرار دیتی ہے۔شہادت حسین کے عظیم فلسفہ اور پیغام کو جاننے کی بہت کم کوشش کی جاتی ہے۔خراج تحسین،عزاداری،غم واندوہ کا اظہار بھی فطری ہے لیکن اپنوں اوراغیار کی کوششوں کی وجہ سے امت میں اس عظیم سانحہ کو متنازعہ بنانے کی سازشیں جاری رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی مبالغہ کے کہاجاسکتا ہے کہ دنیا کے کسی المناک حادثہ پر نسل انسانی کے اس قدر آنسو نہ بہے ہوں گے جس قدر اس حادثہ پر بہہ چکے ہیں۔ تیرہ سو بر س کے اندر تیرہ سو محرم گزر چکے اور ہر محرم اس حادثہ کی یاد تازہ کرتا ہے۔ امام حسینؓ کے خونچکاں حادثہ سے کربلا میں جس قدر خون بہا تھا اس کے ایک ایک قطرے کے بدلے دنیا اشک ہائے ماتم کا ایک سیلاب بہا چکی ہے۔

ذیشان اختر 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -