بہادر علی خان آج اپنے عہدے سے  سبکدوش‘ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری مشتاق  اوجلہ لاہور ہائی کورٹ کے نئے رجسٹرار مقرر

  بہادر علی خان آج اپنے عہدے سے  سبکدوش‘ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری مشتاق  اوجلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی  رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے نئے رجسٹرار کا تقرر نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ملتان سے تعلق رکھنے والے ڈی(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
 جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری مشتاق اوجلہ کو لاہور ہائیکورٹ کا نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔موجودہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔سیشن جج رحیم یار خان محمد سعید اللّٰہ کو نئے رجسٹرار کی جگہ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات کر دیا گیا، بینکنگ عدالت ملتان تھری کے جج محمد سلیم کو سیشن جج رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن میں تینوں سیشن ججز کو اپنی نئی جائے تعیناتیوں کے چارج 2 ستمبر تک سنبھالنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
سکبدوش