حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ مخدوم مبین احمد 

  حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ مخدوم مبین احمد 

  

 لیاقت پور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے موجودہ حکومت پسماندہ اور محروم علاقوں کی ترقی کے لیئے اقدامات کر رہی ہے اپنی رہائش گاہ پر حلقہ پی پی 256 کی اہم شخصیات پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تحصیل لیاقت پور کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیئے بلا امتیاز منصوبے بنائے جا (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے آئیندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ گروپ اور پارٹی تنظیموں کی باہمی مشاورت سے موثر امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے وفد میں خواجہ حامد مسعود کوریجہ،ملک وسیم احمد اور شبیر شہزاد شامل تھے

مبین احمد 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -