(ن) لیگ لائرز فورم کے ضلعی صدر شہزاد اشرف ایڈووکیٹ حادثے میں جاں بحق 

  (ن) لیگ لائرز فورم کے ضلعی صدر شہزاد اشرف ایڈووکیٹ حادثے میں جاں بحق 

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان ) سپریم کورٹ کے سینئر وکیل و سابق صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چوہدری محمداشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ کے جواں سالہ بیٹے،چوہدری عدنان اشرف مہاندروہ ایڈووکٹ،محمدنعمان مہاندرہ کے بڑے بھائی، سینئر صحافی ارسلان شوکت مہاندرہ کے بہنوئی، مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے ضلعی صدر چوہدری شہزاداشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ یوم عاشور کے روز ٹریفک کے المناک حادثہ میں جانبحق ہوگئے۔مرحوم علی الصبح اپنی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

گاڑی پر لاہور کے لیے روانہ ہوئے موٹر وے پر ان کی گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھمبے سے ٹکراکر کھائی میں جاگری جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرحوم کی موت کی خبر سنتے ہیں شہر غم کی فضا میں ڈوب گیا اورہرآنکھ اشکبار ہوگئی۔مرحوم کی میت گھرپہنچتے ہی کہرام مچ گیا مرحوم کے دوست احباب ایک دوسر ے کے گلے لگ کر دھاڑیں مارکر روتے رہے۔،مرحوم کی نمازہ جنازہ شہر کی مرکزی عید گاہ میں عالم دین حافظ امتیاز احمد مہاندرہ نے بارش  میں پڑھائی،نمازجنازہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعیداللہ مغل سمیت دیگرججز، ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید،(ن) لیگ کے ایم پی اے چوہدری محمد شفیق انور، سابق صوبائی وزیر کوآپریٹو محمداقبال چنڑ، چوہدری فاروق وڑائچ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر و سابق وفاقی وزیرمملکت امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ، سیاسی سماجی رہنماء  ولینڈلارڈ چک نمبر 85پی رانا محمد جاویدخاں، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، سابق سینئر نائب صدر چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری شوکت حیات، صدر رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری شفیق علیم، ضلعی صدر انجمن تاجران چوہدری عبدالرؤف مختار، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس،ڈائریکٹر ولی سنز و ایگزیکٹو ممبر پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عثمان محمود، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہوراحمد گجر، وائس چیئرمین چوہدری ساجد منیر، ضلعی صدر کسان اتحاد ونمبر چک نمبر83میاں عبدالصمد، صدر ڈسٹرکٹ باررائے مظہرکھرل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان رمضان شمع ایڈووکیٹ، مخدوم سید ذوالفقارحیدر شاہ، باسط خان ایڈووکیٹ، سردارظفر خان ترین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، بشارت ہندل ایڈووکیٹ، محمد نعیم مہاندرہ ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر رانا ریاست علی، سابق ممبر مونسپل کمیٹی چوہدر ی محمداشرف،سابق تحصیل ناظم میاں اعجازعامر، حاجی ابراہیم، میاں احمدامتیاز، مسلم لیگ (ن) کے ڈویڑنل نائب صدر میاں خالدشاہین،تحصیل صدر محمداقبال اخترخان،سیاسی سماجی رہنماء  مخدوم سید اظہرحسین شاہ، مخدوم سید کامران حیدرشاہ محمدفرحان عامر ایڈووکیٹ، سابق ممبر میونسپل کمیٹی عبدالوحید بھٹی، مسلم لیگ(ق) کے ضلعی آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی گل، بہاولپور، بہاولنگر  اوردیگر شہروں سے وکلاء  کی ایک کثیر تعداد سمیت سرکاری افسران، وکلاء،تاجران، سول سوسائٹی، ڈاکٹرز سمیت ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آہوں اورسسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی جناح پارک کی گلی نمبر1جامع مسجد الفرید میں ہوگی ٹھیک 8بجے دعا ہوگی۔واضح رہے کہ مرحوم محمدشہزاد اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ پنجاب بار کونسل رحیم یارخان سیٹ کے لیے الیکشن میں امیدوارتھے جو کہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں ہونے ہیں مگرموت نے مہلت نہ دی۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -