یوم عاشور‘ فول پروف انتظامات کے دعوے  فلاپ‘ اہم افسر غائب‘ ارکان اسمبلی‘ ذمہ دار  شخصیات حیران‘ رویہ بہتر کرنیکا مطالبہ

  یوم عاشور‘ فول پروف انتظامات کے دعوے  فلاپ‘ اہم افسر غائب‘ ارکان اسمبلی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پرانتظامیہ کی طرف سے فول پروف انتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جگہ جگہ ناقص انتظامات سامنے آتے رہے میڈیانے موقع پرنشاندہی(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 توکی لیکن امن وامان کی بہتری اورشرپسندعناصرکی ممکنہ تخریبی کاروائیوں کے پیش نظرخبریں بھیجنے سے گریزکیاجلوسوں کے روٹس پرسائیڈ کے راستے قناتیں لگاکربندتوکئے گئے لیکن چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ قناعتوں کے سائیڈزسے گذرکرجلوس دیکھتے رہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے ساری صورتحال دیکھنے کے باوجودمجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا۔وہاڑی میں امن وامان بحال رکھنے میں مرکزی انجمن تاجران،مذہبی وسیاسی جماعتوں کے علاوہ سول سوسائٹی نے اہم کرداراداکیانویں اوردسویں محرم الحرام کے دونوں دن ڈپٹی کمشنروقاص رشیداورڈی پی اواحسان اللہ چوہان وہاڑی شہرمیں نظرنہ آئے ہرسال کی طرح اس باربھی باغوالی مسجدکی انتظامیہ نے مہمان نوازی کی جس میں ایم این اے طاہراقبال چوہدری،زاہداقبال چوہدری،ڈی ایس پی صدرخالدجاویدجوئیہ،اے ڈی سی آرخالدمحمودگیلانی،سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم،صدرمرکزی انجمن تاجران ارشادحسین بھٹی،جنرل سیکرٹری راؤخلیل احمد،سینئرنائب صدرمیاں ساجدآصف،راؤعبدالرحمان بھائی جان،ضلعی صدرپی ٹی آئی وومن ونگ صائمہ نورین،سماجی راہنمانوشین ملک سمیت سیاسی سماجی اورسول سوسائٹی کے راہنماؤں کی بہت بڑی تعدادشریک تھی