ارکان اسمبلی کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے  ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال 

    ارکان اسمبلی کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے  ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید سے ایم این اے طا ہر اقبا ل چوہدری اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھر ل نے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں ترقیاتی کام بھر پور انداز سے جاری ہیں تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور کوالٹی اولین ترجیح ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید، ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری اور صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھر ل نے محکمہ ایجوکیشن میں خصو صی افراد کے3فیصد معذور کوٹہ پر میرٹ کی بنیاد پرسیلیکٹ ہونے والے جونیئر کلرک عاطف مہربان ولد مہربان علی کو تقرر نامہ دیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خصو صی افراد کے کوٹہ کی خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ خصو صی افراد ملازمت حاصل کر کے اپنی معاشی ضروریات پوری کرسکیں اور انہیں زندگی گزارنے میں مشکلات کا سا منا نہ کرنا پڑے خصو صی افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں انہیں بہترین زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں تاکہ وہ مفید شہری کے طور پر اپنی زندگی بسر کر سکیں ایم این اے طا ہر اقبا ل چوہدری نے کہا کہ حکومت نے سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصو بے شروع کر رکھے ہیں تا کہ ان کی اچھی تعلیم و تربیت کر کے انہیں اس قابل بنا یا جا سکے کہ وہ اپنی زندگی اچھے طر یقے سے گزار سکیں ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھر ل نے کہا کہ سپیشل افراد کو ملازمت میں مواقع فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے خصو صی افراد کیلئے سپیشل ایجو کیشن کے ادارے بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں