بارشوں کے بعد مختلف بیماریوں  میں اضافہ‘ بچے‘ بزرگ زیادہ متاثر 

بارشوں کے بعد مختلف بیماریوں  میں اضافہ‘ بچے‘ بزرگ زیادہ متاثر 

  

ملتان (وقا ئع نگار)ملتان سمیت صوبہ بھر میں حالیہ مسلسل بارشوں کے سبب پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا۔جس میں خاص کر نمونیا۔گلے میں درد و (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

خارش۔کھانسی اور چھینکیں سرفہرست ہیں۔اس مرض میں زیادہ تر 18 سال کے نوجوان یا 60 سال والے عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔حالانکہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے محکمہ صحت پنجاب نے کچھ روز قبل ہی الرٹ جاری کر کیا تھا۔جس کے مطابق  آلودہ پانی سے ہیضہ(ڈائیریا)،  گیسٹروانٹرائٹس،ہیپاٹائٹس(اے اینڈ ای) اور ٹائیفائیڈ جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔اسی حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ ہسپتالوں میں مذکورہ بیماریوں سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ادویات کا سٹاک رکھنے کو ضرور رکھیں۔

متاثر 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -