انجمن طلباء اسلام‘ جماعت اہلسنت لڈن کے زیر اہتمام سالانہ محفل ذکر حسین ؓ 

  انجمن طلباء اسلام‘ جماعت اہلسنت لڈن کے زیر اہتمام سالانہ محفل ذکر حسین ؓ 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)مسجد ابوبکر صدیق المعروف ڈیوڑھی والی میں امام عالی مقام حضرت امام حسین ودیگر شہداء کربلا کی یاد میں انجمن طلبااسلام اور جماعت اہل(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 سنت لڈن کے زیراہتمام 37 واں سالانہ محفل  ذکرحسین کاانعقاد کیاگیا جسمیں قرآن خوانی درودو سلام اور منقبت ہائے مولاحسین شہداء کربلہ بطورایصال ثواب خراج تحسین پیش کیاگیااس موقع پرالحاج خدابخش شاکر،فریادتھہیم نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے کربلہء کے تپتے صحرا میں اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کاعظیم نزرانہ پیش کیااور وفاکی وہ داستان رقم کی جسکی تاریخ انسانی میں کہیں مثال نہیں ملتی ہے اگرامت مسلمہ آج اسوہ شبیری پرعمل کرے توایک بار پھر مسلمانوں کوعروج حاصل ہوسکتاہے اس موقع پر ڈاکٹر محمدفاروق،محمد حسین آرائیں،صوفی نزرحسین،حافظ نورمحمد،محمد عارف کھوکھر،ماسٹر مختاررجانہ،حاجی ندیم،حاجی عبدالمجید،صوفی حنیف سمیت شرکاء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -