یوم عاشور پر مثالی امن‘ ڈپٹی کمشنر کاتمام سٹیک ہولڈرز کو خراج تحسین 

  یوم عاشور پر مثالی امن‘ ڈپٹی کمشنر کاتمام سٹیک ہولڈرز کو خراج تحسین 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے عاشورہ محرم کے دوران مثالی امن کے قیام کے لِیے بھر پور تعاون کرنے پر اہلیان ملتان کا شکریہ ادا کیا ہے اور تمام سٹیک (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ہولڈرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔یوم عاشور کی شام دربار شاہ شمس کے مقام پر لنگر کی تقسیم کے موقع پر ریکارڈ کرائے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں محرم الحرام  کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے  پارلیمنٹیرین،ضلعی امن کمیٹی کے ممبران،لائسنس داران،تاجر برادری اور شہریوں نے لائق تحسین کردار ادا کیا۔انہوں نے امن برقرار رکھنے پر پاک فوج،رینجرز اور پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس فورس،واسا،کنٹرول روم سٹاف،میپکو اور تمام متعلقہ ادارے نے انکی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ جس پر وہ انتہائی خوش ہیں۔انہوں نے اپنی ٹیم پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ عامر خٹک نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ یوم عاشور پر17000 عزاداروں میں لنگر اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لنگر میں معاونت کرنے پروہ خواجہ جلال الدین رومی اور دیگر  مخیر حضرات کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔

خراج تحسین 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -