3افراد قتل‘ تھانہ گلگشت میں پراسرار طور پر کانسٹیبل جاں بحق 

  3افراد قتل‘ تھانہ گلگشت میں پراسرار طور پر کانسٹیبل جاں بحق 

  

ملتان‘ میاں چنوں‘ محسن وال‘ خانیوال (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار)  تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے گھریلوں تنازعہ پر شوہر نے چاقو کا وار کرکے 22سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق پیراغائب ریلوے سٹیشن کا رہائشی سہیل احمد کی شادی گلناز بی بی کے ساتھ ہوئی جن کی شادی کے بعد آئے روز توں تکرار معمول بن گیا تھا،گزشتہ شب سہیل اور گلناز کی گھریلوں تنازعہ پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر سہیل نے چاقوکا وار کرکے گلناز بی بی(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی اور سہیل موقع سے فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔) تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے فائرنگ کرکے 42سالہ شخص کو قتل کردیا گیاہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ بق بستی قلعہ موضع ڈھنڈوکا رہائشی محمد سیفل گھر کے باہر موجود تھا کہ ملزم محمد آصف آیا جس نے پسٹل سے فائرنگ کرکے محمد سیفل کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا،محمد سیفل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر محمد سیفل کی نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاعباد منتقل کردی،پولیس کے مطابق لڑائی کی وجہ عناد کہ محمد سیفل کے بیٹے شہزاد نے محمد آصف کے بھائی شاہد کو قتل کیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی شجاعباد میں اندراج ہے،تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ تھانہ گلگشت کی چھت پر رہائش پذیر45سالہ کانسٹیبل پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ میں نائٹ محرر کی ڈیوٹی انجام دینے والا محمد اقبال جو کافی عرصے سے تھانہ گلگشت کی چھت میں موجود ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا مردہ حالت میں پایا گیا،جس کی اطلاع پر کوتوالی پولیس نے کمرے سے محمد اقبال کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے شفٹ کردی گئی،پولیس کے مطابق سردست وجہ موت ہارٹ اٹیک معلوم ہوئی ہے تاہم اصل حقائق بعد از رپورٹ منظر عام پر لائے جائے گئے اس لئے قبل از وقت کچھ کہنا ٹھیک نہ ہوگا۔  نامعلوم شخص شاہ حسین ریاض آباد سٹیشن کے قریب لاہور سے ملتان آنے والے ٹرین سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہوگیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر خالق حقیقی سے جاملا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نامعلوم شخص کی نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے،پولیس کے مطابق نعش نامعلوم شخص کی تھی جس کی شناخت نہ ہوسکی ہے تاہم سرد خانہ رکھوانے کے بعد اہل خانہ کی تلاش شروع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیاہے۔ گھریلو ناچاقی پر عورت نے کالا پتھر پی کر خودکشی کر لی،   میاں چنوں کے نواحی گاؤں 108 پندرہ ایل میں شمشاد کپڑا فروش کی بیٹی جسکی شادی گاؤں 110پندرہ ایل میں ہوئی تھی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی، کچھ عرصہ پہلے بھی گھریلو لڑائی کی وجہ سے بھی اس عورت نے کالا پتھر پیا تھا۔ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے،   میاں چنوں جی ٹی روڈ پر سبزی منڈی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔  نواحی علاقہ میں فائرنگ نوجوان جاں بحق  ہوگیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 38/10-Rمیں نامعلوم افراد کی فائز نگ سے محمد دانیا ل ولد قمرعباس جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں پولیس تھانہ کچاکھوہ معروف تفتیش ہے۔

قتل 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -