فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک‘ 1060لیٹر ملاوٹی دودھ برآمد

  فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک‘ 1060لیٹر ملاوٹی دودھ برآمد

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت جعلی دودھ سمیت مضر صحت اشیا برآمد کرلیں،ملتان میں فہیم سوڈا واٹرکو برِکس ویلیوصفر ہونے، پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے اور مِس برانڈنگ کرنے پر سوڈاوٹر فیکٹری کو سیل کیا۔اس کے علاوہ ملتان میں المکہ کریانہ،رحیم یار خان میں عباس اینڈ وقاص کریانہ اور مظفرگڑھ میں دلشاد ڈرنک کارنر کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔رحیم یار خان میں الفیصل بیکرز کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پرسربمہر(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کیاگیا۔اس کے علاوہ راجن پور میں ایس ایس فارمز مِلک کولیکشن سنٹر کو دودھ اکٹھا کرنیوالی جگہ پر گندگی پائے جانے پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ مزید کارروائی کے دوران بہاولنگر میں ناکہ بندی کرتے ہوئے 10مختلف دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس میں سے7پاس جبکہ 3 گاڑیوں کی سیمپل کولٹی فیل پائی گئی۔گاڑیوں میں موجود دودھ کا لیکٹو سکینر مشین کے ذریعے ٹیسٹ رپورٹ پردودھ میں مضر صحت یوریا،فارمالین کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔گاڑیوں میں موجود 750 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔         مزید براں ملتان میں 279،بہاولپور میں 225اور ڈی جی خان میں 261 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ملتان میں 24،بہاولپورمیں 12اورڈی جی خان میں 19فوڈ یونٹس کو 336,500روپیکے جرمانے عائد کیے گئے۔

جرمانے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -