رکن قومی اسمبلی میاں شرافت علی کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات

رکن قومی اسمبلی میاں شرافت علی کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے رکن صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے وزیراعلیٰ میاں شرافت علی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو یوسی تیرات،یوسی مدین اور ویلج کونسل ساتال میں سیلاب سے جاں بحق، زخمی اور بے گھرہونے والے افراد کے مسائل، مشکلات اور ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈپٹی کمشنر سوات اور تمام متعلقہ اداروں کو بحالی کے کاموں کو تیز کرنے اور ہونے والے نقصانات کی تمام تر تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی ہے میاں شرافت علی نے اپنی اور حلقہ کی عوام کی جانب سے فوری طور پرجاں بحق اور زخمی افراد کی مالی امداد اور ریسکیو وریلیف آپریشن شروع کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا خصوصی شکریہ اداکیا۔

مزید :

صفحہ اول -