اندرون سندھ بارشوں کی  وجہ سے 3 ٹرینیں منسوخ

 اندرون سندھ بارشوں کی  وجہ سے 3 ٹرینیں منسوخ

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی اور اندرون سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے 3 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔ڈی سی او ریلوے نے بتایا کہ لاہور سے کراچی جانے والی قراقرام ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کی گئی ہیں۔ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے کا کہنا ہے کہ منسوخ ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر گاڑیوں کے ذریعے بھیجا جائے گا، جو مسافر نہ جانا چاہیں انہیں رقم واپس کی جائے گی۔اس سے قبل گزشتہ روز شہر قائد اور اندرون سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے 3 ٹرینیں منسوخ کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی سے حیدرآباد کے درمیان ٹریک کا کچھ حصہ بارش کے پانی میں بہہ گیا تھا، ٹریک متاثر ہونے سے اپ اور ڈاون دونوں ٹریکس بلاک کر کے ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔عوامی ایکسپریس کو کراچی سے جانے سے روک دیا گیا تھا جبکہ فرید ایکسپریس کو بولہاری کے مقام پر روک دیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -