کراچی، گوداموں میں لگنے  والی آگ پر قابو پالیا گیا 

کراچی، گوداموں میں لگنے  والی آگ پر قابو پالیا گیا 

  

 کراچی(سٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے لیاری میں گوداموں میں لگنے والی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہدکے بعد قابو پالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیاری میں چیل چوک کے قریب پرانے کپڑوں کے گوداموں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی کے باعث 4گودام جل گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطراف میں 100 سے زائدگودام واقع ہیں،جنہیں بچا لیاگیا،آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ 6گاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

مزید :

صفحہ اول -