بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی ہے، کے الیکٹرک
کراچی (سٹاف رپورٹر)کلفٹن اور ڈیفنس کے کئی علاقوں میں جمعرات کی بارش کے بعد جانے والی بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کی جاچکی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں بخاری، نشاط، اتحاد کمرشل، خیابان راحت، شاہین، شجاعت، خیابان قاسم 26 اسٹریٹ میں ابتک نکاسی نہیں ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ نکاسی کی صورتحال میں بہتری پر ڈی ایچ اے کے فیڈرز پر بجلی بحال کی جارہی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نکاسی کے لیے ڈی ایچ اے اور سی بی سی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔