فیصل آباد، عامر ٹاؤن سے لاپتہ 13سالہ لڑکی کا سراغ مل گیا

فیصل آباد، عامر ٹاؤن سے لاپتہ 13سالہ لڑکی کا سراغ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(جنرل رپورٹر)10روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ عامر ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 13سالہ لڑکی آصفہ کا سراغ مل گیا۔ آصفہ والد کو بتائے بغیر والد سلمیٰ بی بی کے پاس لاہور چلی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق تقریبا 12سال قبل چک نمبر 214رب عامر ٹاؤن کے رہائشی احمد علی اور اس کی بیوی سلمیٰ بی بی کے درمیان علیحدگی ہو گئی جس کے نتیجے میں اس وقت ان کی 8ماہ بیٹی آصفہ اپنے والد احمد علی کے پاس رہ گئی اور سلمیٰ بی بی لاہور چلی گئی سلمی بی بی نے کئی سال اپنی بیٹی کی جدائی میں گزار دیے اور جب اس سے برداشت نہ ہو سکا تو بالآخر اس نے اپنی ایک تعلق دار خاتون رانی بی بی کو اپنی مدد کے لیے راضی کیا اور کسی کو بتائے بغیر رانی بی بی کے ذریعے اپنی بیٹی کو بہانہ سے باہر بلوا لیا اور اسے کسی نہ کسی طرح رضامند کر کے لاہور لے گئی اس دوران جب آصفہ گھر واپس نہ آئی تو لڑکی کے والد احمد علی نے اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر فیصل آباد میں درج کرا دیا۔پولیس نے معاملہ عدالت کے رو برو لیجانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں لڑکی کے بیان کی روشنی میں حتمی فیصلہ کا امکان ہے کہ وہاں باپ کی شفقت جیتتی ہے یا ماں کی ممتا۔
سراغ مل گیا

مزید :

صفحہ اول -