کراچی،اہم شاہراہیں دھنس جانے سے ٹریفک روانی متاثر

   کراچی،اہم شاہراہیں دھنس جانے سے ٹریفک روانی متاثر

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تین روز قبل ہوئی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں جمع پانی اور متعدد اہم شاہراہیں دھنس جانے کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہے،پیرکی صبح سویرے دفاتر جانے والے افراد ٹریفک جام میں پھنس گئے۔ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد 10نمبر پر غریب آباد سے ناظم آباد جانے والی سڑک، ناظم آباد سے لسبیلہ جانے والی سڑک اور تین ہٹی سے لیاقت آباد دس نمبر جانے والی سڑک دھنس جانے کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ٹریفک پولیس نے سڑک دھنسنے کے مقام کے آگے رکاوٹیں لگا دیں ہیں تاہم متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے صبح کے اوقات میں شہریوں کو ٹریفک جام کا سامناکرناپڑا۔ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پولو گراؤنڈ کے سامنے کی سڑک کا ایک ٹریک دھنس گیا، سڑک دھنسنے کے باعث وہاں ٹریلرپھنس گیا۔جس کے سبب ٹریفک پولیس نے متاثرہ ٹریک  کوٹریفک کے لیے بند کردہے۔دوسری جانب شاہین کمپلیکس سے گورنر ہاوس جانے والی سڑک پر کیچڑ جمع ہے، ایوان صدر روڈ سے تاحال برسانی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ہے جس کے باعٹ وہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔اس کے علاوہ گرومندر سے مزار قائد جانے والی سڑک سے بھی برساتی پانی کا نکاس تاحال نہیں ہوسکا ہے، ایم اے جناح روڈ ناز پلازہ سگنل سے تبت سینٹر جانے والی سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -