کراچی:اداروں کی ناقص کارکردگی کیخلاف درخواست دائر

   کراچی:اداروں کی ناقص کارکردگی کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بارشوں سے نقصانات اور متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار نے حکومت سندھ، کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ طوفانی بارش کے باوجود ادارے متحرک نہیں ہوئے، ان کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں تھا جس کے باعث لوگوں کا زیادہ نقصان ہوا، ڈی ایم سی ساؤتھ اور کنٹونمنٹ کے جھگڑے کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں کئی روز پانی کھڑا رہا اور درجنوں گاڑیاں ڈوبی رہیں۔درخواست میں کہا گیاہے کہ اداروں کی ناقص کارکردگی کے باعث پورا شہر تالاب کی شکل اختیار کرگیا، بارشوں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، بارشوں کا پانی گلیوں اور گھروں سے اب تک نہیں نکالا جاسکا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عالیہ متعلقہ حکام کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے، شہریوں کے نقصان کا ازالا کرنے کا حکم دیا جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -