پاک بحریہ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن 

  پاک بحریہ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کے ساتھ بدین میں ایل بی او ڈی نہرکے شگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا۔کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا گیا جبکہ بدین میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں مزید ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔پاک بحریہ کے موبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نے بدین کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد کو طبی امداد اور ادویات فراہم کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں میڈیکل ٹیمز نے گھروں میں محصور افراد کو طبی امداد فراہم کی۔بدین میں قائم ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں میں پاک بحریہ کی جانب سے راشن بیگز تقسیم کیے گئے جبکہ کراچی میں یونس آباد،ککا پیر،ناظم آباد، سرجانی ٹاون کے علاقوں میں بارش متاثرین میں تیار شدہ کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کیے گئے۔سرجانی ٹاؤن،یارو خان، یوسف گوٹھ اور خمیسو گوٹھ میں متاثرین میں مختلف اشیائے خورد ونوش کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ پاک بحریہ کی ٹیموں نے بدین میں ایل بی او ڈی نہرکے شگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کی۔

مزید :

صفحہ آخر -