سندھ، لوکل گورنمنٹ کی مدت مکمل: نوٹیفکیشن جاری

       سندھ، لوکل گورنمنٹ کی مدت مکمل: نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ باڈیز کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندوں کی حیثیت 31 اگست سے ختم سمجھی جائے، تمام منتخب نمائندگان سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کردیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں منتخب بلدیاتی کونسلز تحلیل کردی گئی ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے بعد سے 4 سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد تمام بلدیاتی کونسلز کے نمائندوں سمیت سندھ کی تمام ٹاؤن کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن میں منتخب چیئرمینز کو تمام سرکاری واجبات، اثاثوں کی رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق میئر وسیم اختر، ڈی ایم سیز کے سربراہان بھی سرکاری سامان، گوشوارے دینے کے پابند ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -