سندھ، بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کا فیصلہ

سندھ، بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کا فیصلہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کی جانب سے بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت سندھ نے بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں جن میں سندھ حکومت کی کراچی سمیت متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو 7 روز میں نقصانات پر مبنی رپورٹ محکمہ ریلیف میں جمع کرانے کی ہدایت  جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  ہونے والی بارشوں سے لوگوں کے مکانات، کاروبار، فصلوں اور گھریلو آلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -