پیپلز پارٹی نے سکھر میں تماشے شروع کردیے ہیں،خرم شیر زمان

پیپلز پارٹی نے سکھر میں تماشے شروع کردیے ہیں،خرم شیر زمان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کو ڈبونے کے بعد پیپلز پارٹی کے مداریوں نے سکھر میں تماشے لگانے شروع کردیے ہیں۔قمرالزمان کائرہ اپنے ساتھ لاپتہ بلاول زرداری کو بھی سندھ لے آتے۔کائرہ صاحب صوبائی وزراء سے پوچھتے کہ سندھ کیوں ڈوبا؟قمر زمان کائرہ اپنی پارٹی کے صوبائی وزراء سے پوچھتے کے سندھ کے لوگوں کی کیا مدد کی گئی؟۔ اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف بل پاس کرانے کے لیے اپوزیشن نے حکومت سے این آر او کی بھیک مانگی۔عوام نے دیکھا کہ اپوزیشن کے ذاتی مفادات ملکی مفادات سے بالاتر ہیں۔سندھ حکومت کی ناکامیوں کو سومناتھ کی فتح دکھانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔وفاقی حکومت کے ادارے سندھ کے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ حالیہ بارشوں میں جب پورا کراچی پانی میں ڈوبا ہواتھا اس وقت بھی کراچی کے شہریوں کی مدد کے لئے صرف فلاحی تنظیمیں نظر آرہی تھیں۔سندھ حکومت کے پاس ایک بھی ریسکیو کا ادارہ موجود نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے نام پر عالمی اداروں سے اربوں روپے کے فنڈ ہڑپ کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -