اسلام کی تاریخ شہادتوں سے عبارت ہے،عبدالرحمن سلفی

اسلام کی تاریخ شہادتوں سے عبارت ہے،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بزرگ ممتازعالم دین امیرجماعت غرباء اہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ اسلام کی تاریخ شہادتوں سے عبارت ہے۔ اولین صحابہ کرامؓ کی شہادتوں نے اسلام کی آبیاری کی سیدناحسین ؓ  واہل بیتؓ کی قربانی اسلام کی حقانیت کودنیاپرواضح کرنے کاتاریخ کاحصہ بنی  امیرالمومنین سیدناعمرفاروقؓ، امیرالمومنین سیدناعثمانؓ، امیرالمومنین سیدناعلیؓ، سیدناحمزہؓ  ودیگرشہیدوں سے اسلام آج بھی زندہ جاوید دین ہے  مولاناعبدالرحمن سلفی اہلحدیث مرکز بنس روڈ پر ”اسلام میں شہداکی فضیلت “کے موضوع پرخصوصی خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاسیدناحسین ؓ اور انکے قافلے کے شہداکرام کی سیرت وکردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے جو ہمیں حق وصداقت پرجان بھی قربان کرنے کاسبق دیتاہے۔ہمیں چاہیے کہ کہ ہم قرآن وسنت کی تعلیمات پرعمل پیراہوں یہی ہمارے لیے حجت ہے۔ مولاناسلفی نے کہا خلفا راشدینؓ،اہل بیتؓ وصحابہ کرامؓ  اسلام  کے روشن ستارے ہیں  انکی سیرت وکردار کو مضبوطی سے تھام لینے سے اسلام کوتقویت ملتی ہے۔ آج کشمیر، فلسطین ودنیاکے بیشتر حصوں میں مسلمان ظلم ومظلومیت کاشکارہیں  ہمیں شہدا اسلام کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ظلم کیخلاف میدان عمل میں نکلنا ہوگا

مزید :

صفحہ آخر -