پاکستان اور عمران خان ساتھ نہیں چل سکتے: قمر زمان کائرہ 

پاکستان اور عمران خان ساتھ نہیں چل سکتے: قمر زمان کائرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ قوم سمجھتی ہے کہ یہ جھوٹ پر کھڑی حکومت ہے، زیادہ چل نہیں سکتی، پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ،چوہدری منظور و دیگر نے  پیرکوسکھر میں پریس کانفرنس کی۔اس دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ خورشید شاہ کوایک سال ہونے والا ہے، ضمانت نہیں ہو رہی۔قمرزمان کائرہ نے بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے لاہور میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے مطالبہ قومی ضرورت ہے، بلاول بھٹو نے اے پی سی کی بات کی، پوری اپوزیشن اس پر متفق ہے، حکومت ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کی آڑ میں مخالفین کو نیب کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کہ ایف اے ٹی ایف کی ضرورت ہم پوری کرنے پر تیار ہیں، حکومت جو اختیار حاصل کرنا چاہتی ہے اس کی اجازت نہیں دیں گے، ایف اے ٹی ایف کے معاملے وزیراعظم اور وزرا کا رویہ ناقابل فہم ہے، حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے حالیہ بارشوں سے تعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک اس وقت قدرتی اور حکومتی آفت کا شکار ہے، غیر متوقع بارشیں ہوئی ہیں، گلگت سے کراچی تک لوگوں کو نقصان پہنچا، بارش سے کراچی میں زیادہ نقصان ہوا ہے لوگوں کے دکھ میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ  یہ حکومت خالی ہے، نہ جذبہ نہ خواہش ہے، سمجھ نہیں آتی کہ چلنا کیسے ہے، سات قوانین جو ایف اے ٹی ایف کا مطالبہ تھا وہ پاس ہوگئے تو پھر ہم کیسے بلیک میلنگ کر رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں یہ مخالفین کو دبانے کی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اختیارات بڑھانا چاہتی ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بات سنے بغیر سینیٹ میں بل بھیج دیا، 9 میں سے 7 میں ترامیم ہوئی اور پاس ہوئے، سینیٹ نے جن 2 بلز پر ترمیم کی حکومت ان پر عمل نہیں کر رہی، یہ نیب قوانین میں ترامیم چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا ہے کہ ہم نے ڈاکومینٹس شئیر کی، کمیٹی کی بحث کو میڈیا میں نہیں آنا چاہیے، اپوزیشن کی نیب لا ترامیم بھی پبلک کردی گئی، اسلامی نظریاتی کونسل، ہیومن رائٹس نے بھی نیب سے متعلق بات کی، اِنہیں سامنے رکھا جائے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے فاش ازم نظریے اور اختیارات بڑھانے کے مخالف ہیں، اعلی عدلیہ کو دیکھنا چاہیے کہ نیب کے ہاتھوں لوگوں سے زیادتیاں ہوئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -