پاک فوج نے کراچی کے اہم انڈر پاسز کلیئر کر دیئے

  پاک فوج نے کراچی کے اہم انڈر پاسز کلیئر کر دیئے

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک فوج کی جانب سے شہرقائد میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،پاک فوج کی انجینئرنگ ٹیم نے کراچی کے اہم انڈر پاسز کلیئر کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کی انجینئرنگ ٹیم کراچی کے مختلف علاقوں سے نکاسی آب میں مصروف ہے، تاہم آرمی انجینئرنگ ٹیم نے کے پی ٹی اورسوک سینٹرانڈر پاس کھول دیئے ہیں جبکہ محسن بھوپالی اورگولیمارانڈرپاس کوبھی کلیئرکردیاگیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سی اوڈی انڈرپاس اور ڈرگ روڈانڈرپاس سے بھی پانی کی نکاسی کرکے ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا ہے جبکہ پنجاب چورنگی انڈرپاس بھی ٹریفک کیلیے کلیئرکردیاگیاہے۔گزِری انڈرپاس پرکام جاری ہے جب کہ بہت سے مقامات سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے کے لیے آرمی موبائل ریکوری یونٹ تعینات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی موبائل ریکوری یونٹ ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -