SOSVکا PriceOye.pkکی معاونت کا اعلان

    SOSVکا PriceOye.pkکی معاونت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(پ ر) پاکستان کے صف اول کے ای کامرس پلیٹ فارم پرائس اوئے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk) نے امریکی وینچر کیپٹل فنڈ ایس او ایس وی (SOSV) کی قیادت میں جاری پری سریز اے راؤنڈ میں فنڈنگ کی رقم بڑھنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ سال کمپنی نے فاطمہ وینچرز کی قیادت میں اسکے سیڈ فاؤنڈنگ راؤنڈ کا اعلان کیا تھا۔ ایس او ایس وی (SOSV) کے جنرل پارٹنر، موبائل اونلی ایکسی لیٹر (ایم او ایکس) کے منیجنگ ڈائریکٹر ویلیم باؤ بین نے کہا، "پاکستانی صارفین عالمی معیار کی آن لائن خریداری کے لئے تیار ہیں اور پرائس اؤے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk) نے اپنی بہترین قیمتوں اور بلاتعطل فراہمی سے مارکیٹ میں اپنا قائدانہ کردار تسلیم کرایا ہے۔ ہم عدنان اور عدیل کے مشکور ہیں جو پاکستانی معیشت کے مستقبل کا منظرنامہ ڈھالنے کے لئے کام کررہے ہیں۔" چین کے جے ڈی ڈاٹ کام سے ملتے جلتے کاروباری ماڈل کے ساتھ پرائس اؤے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk) اکیس کروڑ صارفین کو مستند اور کم قیمت کی حامل اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرکے انکی ضروریات پوری کررہا ہے۔ کمپنی نے اگست 2020 تک گزشتہ مہینہ کے مقابلے میں 38 فیصد ترقی کی ہے اور اسکے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پرائس اؤے ڈاٹ پی کے (PriceOye.pk) کے قیام میں تجربہ کار انٹری پرینیور عدنان شفیع اور عدیل شفیع شریک ہیں جو پہلے دو ٹیکنالوجی اسٹارٹ پس کا بھی آغاز کرچکے ہیں۔  

مزید :

صفحہ آخر -