عسکری بینک اور پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ

عسکری بینک اور پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پی ایچ اے کے  آلاٹیز کو مورگج فنانس کی سہولت کی فراہمی کیلئے عسکری بینک نے پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر عابد ستار، صدر اور سی ای او عسکری بینک اورجناب طارق رشید  ایم ڈی پی ایچ اے فاؤنڈیشن نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران زیب خان، وفاقی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس، جناب خورشید ظفر، گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ، عسکری بینک اور دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -