ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300 نئے کیسز ریکارڈ،4مریض انتقال کرگئے 

ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300 نئے کیسز ...
ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300 نئے کیسز ریکارڈ،4مریض انتقال کرگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی اقدامات کے باعث ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صرف 4 اموات ہوئیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد2 لاکھ96 ہزار149 ہو گئی،این سی او سی کے مطابق ملک بھر میںکورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد صرف8 ہزار881 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2 لاکھ 80 ہزار970 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید4 اموات ہوئیں،ملک بھر میں مجموعی امواقت کی تعداد6298 ہو گئی ۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 29 ہزار469 ہو گئی جبکہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد96 ہزار832 ہو گئی۔
خیبرپختونخوامیں کورونا کے مریضوں کی تعداد36118 ،بلوچستان 12879 ،اسلام آباد15649 ،آزادجموں و کشمیر 2299 اورگلگت 2903 ہو گئی۔