منی لانڈرنگ ریفرنس ،آصف زرداری اورفریال تالپورپر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میںفرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی،آصف زرداری ،فریال تالپور سمیت تمام ملزموں پر 9 ستمبر کو فردجرم عائد کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اورجعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپور کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردجرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقررکردی ،عدالت نے کہاکہ آصف زرداری ،فریال تالپور سمیت تمام ملزموں پر 9 ستمبر کو فردجرم عائد کی جائے گی ۔